حکومتی عہدیداروں کا نیا امتحان

مون سون بارشوں کا نیا سسٹم بالائی علاقوں میں آج سے داخل ہونے کے امکانات ہیں۔

مون سون طاقتور سسٹم اس وقت سندھ کے وسطی اور مشرقی علاقوں پر موجود ہے جو جنوب مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سندھ کے بعض وسطی  علاقے اس وقت بھی گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی لپیٹ میں ہیں۔

اگلے چند گھنٹوں کے دوران حیدرآباد، نوابشاہ، کراچی، ٹھٹھہ  اور بدین کے علاقوں میں اکثر مقامات پر شدید بارش کے امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ میرپورخاص، نگرپاکر، ڈپلو مٹھی، کٹی بندر کے بھی اکثر علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن کے بھی بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارشوں کا سسٹم 24 سے 36 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

جبکہ صوبہ پنجاب خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں سمیت آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں زیادہ تر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us