مولانا کا گانا مشہور ہوگیا، گو عمران گو

مولانا فضل الرحمان نے ہر محاذ پر عمران خان کو جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ عمران خان کے گانوں کے بعد اس وقت سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کے گانے کی دھوم ہے۔ 

گو نیازی گو کے اس نعرے کے پیچھے پوری کہانی موجود ہے ۔ اس وقت تحریک انصاف کے تمام ترجمانوں بلکہ یہ کہا جائے کہ ترجمانوں کی فوج نے ہر پانچ منٹ بعد پریس کانفرنس کرنا شروع کر دی ہے۔ کیا وہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے اتنے خوف زدہ ہو چکے ہیں۔ آخر کیوں؟ ایسا ہی دھرنا تو عمران خان نے اپنے کزن مولانا طاہر القادری کے ساتھ دیا تھا۔ اس وقت حوکمت کے لوگ بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ مدرسے کے بچوں کو لایا جارہا ہے ۔ سوال صرف اتنا سا ہے کہ کیا طاہر القادری مدرسے کے لوگوں کو نہیں لائے تھے ۔

مگر اس بحث سے زیادہ اہم یہ ہے کہ کیا اس دھرنے کے پیچھے تیسرا امپائر ہے یا نہیں ہے؟

موجودہ حالت میں لوگ غربت ، مہنگائی کے ہاتھوں پسے ہوئے ہیں ۔ لوگ پریشان ہیں ۔ کاروباری طبقہ زیادہ پریشان ہے ۔ ایسے میں چند کاروباری افراد نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں چیف نے یہ کہا کہ موجودہ حکومت کے پیچھے ہم ہیں ۔ اگر اخبارات میں لگی ہوئی یہ خبر درست ہے تو اس کا مطلب کیا سمجھا جائے ۔ کیا مولانا کو روکنے کے لیے بھی پھر یہ ہی قوت آگے آئے گی جو پیچھے ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us