نسوار سے لے کر موبائل تک ۔۔۔

 

ایل آر نیوز نے دھرنے کا ایک اور پہلو دیکھا ہے۔ جب ہزاروں لوگ اسلام آباد آئے ہیں تو کاروبار بھی چل پڑا ہے۔ جہاں نسوار سے لے کر نئے موبائل تک مل جاتے ہیں۔

حکومت کے بجلی بند کرنے پر بجلی کے انتظام کے لیے سولر سسٹم دستیاب ہیں تاکہ مولانا کے متوالے لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بچ سکیں۔

پیٹ بھرنے اور کسی نمکین چسکے کے لیے بریانی اور کٹاکٹ سے لطف اندوز ہوئیں۔

اگر نمکین غزاؤں سے دل بھر جائے تو سنت کے مطابق کھانے کے بعد میٹھا لازمی کھائیں۔

وقت نہ گزر رہا ہو تو پڑھنے کے لیے کتابیں بھی خریدیں جاسکتی ہیں۔

ٹائم پاس کے لیے منہ چلانے کے لیے چپس پاپڑ وغیرہ سب ملے گا مولانا کے دھرنے میں۔

کلائیوں پر چمچماتی گھڑیاں باندھنے کا دل کرے یا مولانا کے لیے ضائع کیے جانے والے وقت کا احساس چاہتے ہوں تو سستی گھری بھی آپکو دھرنے میں ملے گی۔

بیت الخلا جانے کے لیے پانی دستیاب کرنے کے لیے ٹینکرز کی بھی چاندی ہوگئی ہے۔

نسوار کے قدردان مایوس نہ ہوں اور مولانا کا ساتھ نہ چھوڑیں اس لیے نسوار کی پڑیا سستے داموں میں ملیے گی۔

رسیلی گنڈیریاں چوسنے کا دل کرے یا سردی میں گرم گرم بھنے ہوئے بھٹے کھانے کا آزادی مارچ میں دستیاب ہے۔

دھرنے کے شرکا سینما کے مزے لوٹنے میں بھی مصروف ہیں۔

     

زلفیں سوارنے کے لیے کنگھا، اپنا سراپا دیکھنے کے لیے شیشہ ،خود کو سردی سے بچانے کے لیے شال سوئیٹر ، گرم کوٹ ، مفلر اور جوتوں کے اسٹالز بھی دھرنے میں دستیاب ہیں۔

  

ٹھنڈ بڑھنے سے اور بارش میں گرما گرم پٹھان کی دودھ پتی چائے کی طلب ہو یا گرم حلوہ  کے مزے لینے ہوں، بھنا ہوا گوشت کھانا ہو یا گرم جیلبیوں کو دل للچارہا ہو دھرنے میں چاٹ سے لے بریانی کٹاکٹ انڈے والا برگر بھی دستیاب ہے۔

نعرے لگانے کے لیے توانائی کی ضرورت ہو یا ہلکی پھلکی بھوک ستا رہی ہو انار کیلا اور دیگر تمام فروٹ کے ٹھیلے بھی دھرنے میں موجود ہیں۔

اگر بارش ہوجائے تو خود کو بارش سے بچانے کے لیے چھتری ، دوسروں کو ٹوپیاں پہنانے میں مصروف مولانا کے جیالوں کو اگر ٹوپیو کی ضرورت پڑی تو چار نہیں کئی بال چھپانے کے لئے ٹوپیاں بھی دھرنے میں دستیاب ہیں۔

اگر ڈسکو مولانا بننا ہو اور غزلیں گانے اور انڈین اور پاکستانی ڈرامے دیکھنا ہو اور یہ بھی فکر ہو کہ برابر والے شخص کو پتہ نہ چلے تو اب دھرنے میں یہ بھی ممکن ہپے وہ اس لیے کہ سم کارڈ سے لے کر ہینڈ فری چارجر اور دیگر الیکٹرانک کے تمام سامان کے اسٹالز لگے ہوئے ہیں۔ کہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us