وزیراعلیٰ پنجاب کے میٹرک فیل معاون خصوصی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان اور کھیل ملک عمر فاروق میٹرک امتحانات میں فیل ہونے کے باوجود پوزیشن ہولڈرز کی تقریبِ تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی بنے۔

گذشتہ روز پنجاب کے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ جس میں فیصل آباد کے حلقہ پی پی 106 سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک عمر فاروق نے فیصل آباد بورڈ میں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے. ملک عمر فاروق نے رواں تعلیمی سال کیلیے فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کے امتحان کیلیے بطور پرائیوٹ طالب علم انرولمنٹ کرائی تھی مگر وہ تمام پرچوں میں غیرحاضر رہنے کی وجہ سے فیل ہوگئے۔

ملک عمر فاروق نے اپنے ایک خصوصی ویڈیو بیان میں کہا کہ بیرون ملک سے کاروبار چھوڑ کر قوم کیلئے کچھ کرنے آیا ہوں۔ یہ مشکل وقت ہے لیکن اس سے میرا حوصلہ مزید بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ میرا وژن کچھ اور ہے۔ تعلیم وہی ہے جو اخلاق اور وژن میں نظر آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us