میٹرز سے کھیلنے والا پکڑا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان: واپڈا پیسکو نے کاروائی کر کے غیر قانونی طور بجلی کے میٹر ٹیمپر کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ آدمی سے ٹیمپرڈ شدہ میٹر بھی برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا پیسکو رولر ڈویژن کے ایکسین اسد جان کی خصوصی ہدایت پر کینٹ سب ڈویژن کے ایس ڈی او امیر گل نے تھانہ صدر پولیس کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پشہ پل کے علاقے میں بجلی کے میٹر بند کرنے والے محمد رضوان ولد غلام قاسم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر دیا جس سے درجنوں ٹیمپرڈ میٹر بھی برآمد کئے گئے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے گرفتار شخص کے خلاف تھانہ صدر میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی اور گروہ میں ملوث دیگر افراد جو حکومتی خزانہ اور واپڈا کو نقصان پہنچا رہے ہیں کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us