مدرسے میں بچے کو الٹا لٹکانے والا قاری گرفتار

راولپنڈی : مدرسے میں بچے کو الٹا لٹکانے والا قاری گرفتار کرلیا گیا

گزشتہ روز سوشل میڈیا پروائل ہونے والی ویڈیو جس میں ایک بچے پاوٗں میں رسی باندھ کر الٹا لٹکایا گیا ہے بچہ چلا چلا کر رحم کی اپیل کررہا ہے لیکن قاری کو بچے پر رحم نہ آیا مدرسے میں موجود دیگر بچے بھی خوف کے باعث ڈرے سہمے ہوئے ہیں

ویڈیو وائرل ہونے کے کچھ گھنٹے بعد ہی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے قاری کو گرفتار کرلیا

اے ایس پی نیو ٹاؤن سرکل ضیاء الدین کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک کشمیریاں میں واقع مدرسہ تعلیم القرآن کے قاری نورمحمد نے معمولی غلطی پر طالب علم کو الٹا لٹکایا تھا۔ پولیس نے مدرسے کا سراغ لگا کر تشدد میں ملوث قاری کو حراست میں لیا ہے۔

اے ایس پی نے کہا ہے کہ مدرسہ تعلیم القرآن کے مہتمم مفتی ناصر محمود ہیں جن کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us