کون ہوا زیورات کی لالچ میں اندھا؟

لالچ میں اندھی بہن نے اپنی ہی بہن کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک کیا۔ راولپنڈی پولیس ایک ڈکیتی کی واردات کی گھتیاں سلجھانے میں کامیاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل کو بتایا کہ تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں چند روز قبل ایک ڈکیتی کی واردات پیش آئی ۔ جس میں شاہد نامی شہری شاہد کے گھر میں اس کی اہلیہ کو چھرے کے وار سے زخمی کیا گیا اور اس کے بعد تمام بھاری مالیت کے زیورات چھین لیے گئے۔ جس کا  مقدمہ ڈکیتی کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس نے واردات کو ٹریس کیا۔ جس کی تحقیقات کرنے ایک خوفناک حقیقت سامنے آئی۔ پتہ چلا کہ واردات کرنے والی ملزمہ مدعی کی سالی سلمی ہے۔ جس نے طلائی زیورات کے لیے اپنی سگی بہن کلثوم کو برقعہ پہن کر واردات کرنے کے دوران چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کیا۔ پولیس اس واقعہ کی قانون کے مطابق تفتیش کرکے چھیننے والے زیورات برآمد کروائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us