کراچی میں کم سن ڈاکو گروپ سرگرم

کراچی میں چوری اور ڈاکیتی کی وارداتوں کےنت نئے طریقوں کے بعد ایک اور لوٹ مار کا طریقہ منظر عام پر آگیا۔

ویڈیو میں نوسرباز گروپ کا کمسن کارندہ چلتے چلتے مرگی کے دورے کی ایکٹنگ کر کے زمین پر گرگیا۔ جس کے باعث اس کے ہاتھ میں موجود بالو شاہی کی ٹوکری بھی گرگئی جسے اٹھانے کے لیے آس پاس مجمع لگ گیا۔ کم سن لڑکے نے رونا شروع کردیا کہ میرا ایک ہزار کا نقصان ہوگیا ہے اب مالک مارے گا۔

بیرون شہر کے یہ نوسر باز اکثر بالوشاہی، چنے اور مٹی کے برتن خد ہی گراکر عوام سے رقم بٹورنے میں مصروف ہیں۔ ایسا ہی ایک گروپ ڈیفنس سے بھی علاقہ بدر کیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us