لندن حادثہ، ذمہ دار کون ؟

دنیا کا کوئی ملک ہو یا شہر، قصبہ ہو یا دیہات بلکل بھی نہیں ہے دہشتگردی سے محفوظ۔ لندن میں ہوا افسوسناک واقعہ اور لے گیا بہت سے لوگوں کی جان۔ لندن برج حملے میں دو افراد کو ہلاک اور تین کو بے رحمی سے زخمی کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کےمطابق حملہ آور کو روکنے کے لیے لندن برج پرموجود افراد نے فائر بجھانے کے آلے کی مدد لی اور حملہ آور پر قابو پا لیا تھا، جبکہ پولیس کی جانب سے حملہ آور کو  گولی بھی ماری گئی تھی۔

برطانوی پولیس نےلندن برج حملےمیں ملوث شخص کی شناخت 28 برس کے عثمان خان کے نام سےظاہر کردی ہے،جو اسٹیفرڈ شائر کا رہائشی تھا۔ عثمان خان اُن 9 مجرموں میں سےایک تھا، جنہیں 2010ء میں لندن اسٹاک ایکسچینج پر حملےکی سازش میں 2012ء سے2018ء تک کے لیے جیل کی سزا ہوئی تھی۔ برطانوی پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اسٹاک ایکسچینج حملےکی سازش کو بھی القاعدہ سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا منصوبہ قرار دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us