نو رکشہ سوار چل بسے

کراچی حیدرآباد ہائی وے پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں تقریباً 9 لوگ جاں بحق ہوگئے اور تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ واقع مٹیاری ڈسٹرکٹ کے قریب پیش آیا اور اس حادثے کی وجہ نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کی لاپروائی، اور قانون سخت نہ ہونا ہے۔

یہ حادثہ ایک بس کوچ اور رکشہ کے درمیاں پیش آیا۔ کوچ جو کہ مسافروں کو پنجاب سے کراچی لے کر آرہی تھی اس نے ایک رکشہ کو ٹکڑ مار دی۔ جس میں 9 لوگ جاں بحق اور 3 لوگ شدید زخمی ہوئے۔ یہ واقع رکشہ میں زیادہ لوگ ہونے کے سبب پیش آیا۔ رکشہ میں کل 12 لوگ سوار تھے۔ رکشہ میں سوار تمام لوگ مزدور تھے۔ یہ رکشہ مزدوروں کو کام کرنے والی سائٹ پر لے کر جا رہا تھا۔

حادثے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کوچ کو اپنی تحویل میں لیا۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو سعید آباد میں واقع تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ان کو حید آباد اور نوابشاہ منتقل کیا گیا۔ اس واقعے کی پولیس کی جانب سے ایف آئی درج نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us