خادم حسین رضوی نے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا طریقہ بتا دیا

کوٹ لکھپت جیل کے جس کمرے میں مجھے رکھا گیا اس کمرے میں دو دن نوازشریف کو رکھیں تو تیسرے دن سارے پیسے دے دے گا۔ خادم رضوی

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے پیسے نکلوانے کا طریقہ بتا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیسے تو صرف اسلامی طریقے سے ہی نکلیں گے،نواز شریف کو بھٹی بنا کر دکھائی جائے اور بتایا جائے کہ تمھارے دادا یہاں پگھلتے تھے اس طرح سے وہ دوسرے دن ہی سارے پیسے دے دے گا۔خادم رضوی کا مزید کہنا تھا کہ میں بھی اسی جیل میں قید تھا لیکن نوازشریف کے جیل میں جانے سے پہلے ان کے کمرے کا رنگ و روغن کیا گیا۔ نواز شریف کے کمرے کی چھٹ تیار کی گئی،کمرے میں قالین اور کرسیاں بچھائی گئیں۔باورچی خانہ بنایا گیا۔ یہاں تک کہ واش روم بھی بنایا گیا،نواز شریف کو بلا ایسی جیل میں رہنے میں کیا مشکل ہے؟۔خادم رضوی کا مزید کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل کے جس کمرے میں مجھے رکھا گیا اس کمرے میں دو دن نوازشریف کو رکھیں تو تیسرے دن سارے پیسے دے دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us