اساتذہ نے اسکول کا باتھ روم صاف کیا

مظفرگڑھ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری مظفرگڑھ کی طرف سے اپنی موجودگی میں سکول کے ہیڈ ماسٹر اور دیگر اساتذہ سے سکول کی لیٹرینیں صاف کرانے کی ویڈیو سامنے آ گئی. تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل مظفرگڑھ سجاد احمد بھاپا گزشتہ روز گورنمنٹ ایلیمنٹری بوائز سکول چک روہاڑی تحصیل مظفرگڑھ پہنچے اور انہوں نے صحت و صفائی کا جائزہ لیا. سکول کے واش رومز اور لیٹرین گندی ہونے پر انہوں نے اساتذہ کی سرزنش کی اور اپنی موجودگی میں سکول کے ہیڈماسٹر اور اساتذہ سے سکول کی لیٹرینیں صاف کرائیں. ان کے ہاتھوں میں برش اور واش روم صاف کرنے والی بوتل پکڑا کر انہیں مجبور کیا کہ وہ خود لیٹرین صاف کریں .جس پر اساتذہ نے سکول کی لیٹرینیں صاف کیں. ڈپٹی ڈی ای او مظفرگڑھ کی اساتذہ سے سکول کی لیٹرین صاف کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی. جس میں اس ساری کارروائی کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے. جبکہ ڈپٹی ڈی ای او موصوف کا کہنا ہے کہ سکول میں چونکہ درجہ چہارم کا ملازم نہیں ہے اس لیئے اساتذہ نے لیٹرین صاف کی. اس میں کوئی حرج نہیں ہے. دریں اثناء اساتذہ نے اس ویڈیو کے وائرل ہونے اور ڈپٹی ڈی ای او مظفرگڑھ کی طرف سے جبراً اساتذہ سے سکول لیٹرین صاف کرانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور اس توہین آمیز اقدام پر مذکورہ آفیسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us