مہنگائی میں کمی بن گیا خواب!

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی حالیہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق  مہنگائی رہے گی مسلسل برقرار اور دو مہینوں کے لیئے بھی، کیونکہ اس دومہینے کے بعد کا حال صرف اللہ بہتر جانتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہر آئندہ مہنگائی میں کمی کے امکان کو متاثر کرسکتی ہے،کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی اہم وجہ ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معیشت سست روی کا شکار ہے۔

ایل آر نیوز کے مطابق  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود کو۱۳۔۲۵ پر ہی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے یہ فیصلہ زری پالیسی کمیٹی نے جمعہ 22 نومبر کے اجلاس میں کیا۔ یہ فیصلہ ایم پی سی کے اس نقطہ نظر کی عکاسی ہے کہ حالیہ تبدیلیوں نے مہنگائی کے منظرنامے کی چھپی ہوئی باتوں کو کھول کررکھ دیا۔

مرکزی بینک  پاکستان کے مطابق مہنگائی بلندی کی جانب گامزن ہے جبکہ غذائی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوسری طرف، غذائی قیمتوں میں ہونے والے اضافے اس بلندی کے پس پردہ بنیادی اسباب ہیں جو متوقع طور پر عارضی ہیں۔ اس سےظاہر ہو رہا ہے کہ مالی خسارہ ذیادہ ہے اور پلاننگ کم۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us