اقوام متحدہ میں دبنگ تقریر کے بعد عمران خان کا اہم اقدام

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں بہترین تقریر کی. جس کے بعد ان کی خوب تعریفیں کیں گئیں۔ لیکن بیرون ملک دورے سے واپسی کے فورا بعد وزیراعظم کی جانب سے ایک اہم اعلان کردیا گیا۔ جس میں پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے 5 سے زائد ممالک میں سفیروں کی بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے۔ یہ تبادلے کیوں کیے گئے؟ جبکہ بقول پی ٹی آئی کے وزیر اعظم عمران خان کا دورہ بہت کامیاب رہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فروری 2015 سے  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ہٹانے اور انکی جگہ سابق سفیر منیر اکرم کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ منیر اکرم اس سے قبل 2002 سے 2008 کے دوران 6 سال تک اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے تعینات رہ چکے ہیں۔

 منیر اکرم کے علاوہ دفترخارجہ میں تعینات ایڈیشنل سیکریٹری محمد اعجاز کو ہنگری میں، دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل (اقوام متحدہ) کے طور پر تعینات خلیل احمد ہاشمی کو جنیوا میں، شمالی کوریا میں پاکستان کے ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت میں، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل عمران احمد صدیقی کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پاکستان کا ہائی کمشنر ، عبدالحمید کو ٹورنٹو میں قونصل جنرل، نائیجر میں ناظم الامور کے طور پر تعینات احسن کے کے واگن کا مسقط عمان میں، میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک کو سری لنکا میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us