یہودیوں سے بڑا سازشی مولانا ہے، عمران خان کا دعوی

عمران خان نے جنگ کا آغاز کردیا ۔ اور مولانا کے خلاف شدید تنقید کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہودیوں سے بڑے سازشی مولانا فضل الرحمان ہے ،۔ ان کی موجودگی  میں یہودیوں کی ضرورت نہیں ہے ۔ وزیر اعظم نے گلگت میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن پر سخت تنقید کی ۔ انھوں نے مولانا کے متعلق براہ راست کہا کہ مولانا اسلام کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنا رہپے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مولانا مفاد پرست ہیں ۔ انھوں نے پانچ سال پہلے دھرنے کی مخالفت کی اور آج دھرنا دینے بیٹھیں ہیں ۔ عمران خان نے اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں پر شدید تنقید کی ۔

انھوں نے پشتون خواہ ملی پارٹی کے رہنما محمود اچکزئی پر کہا کہ وہ بلوچستان سے اٹھ کر اسلام آباد آگیا ۔ بلاول پر کہا کہ وہ خود کو لبرل کہتا ہے لیکن وہ مولویوں کے ساتھ بیٹھا ہے اس کا لبرل ازم صرف نوٹ بنانے پر ہے ۔

عمران خان نے جلسے میں ہر سیا سی جماعت پر تنقید کی ۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی پچھلے دور میں زیادہ تھی آج نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سب کچھ کرپشن کی وجہ سے ہے ۔ یہ اپوزیشن کا جو گلدستہ ہے وہ صرف کرپشن کے بچنے کے لیے ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کے جلسے کے بعد یہ لگتا ہے کہ اب مولانا کا دھرنا لمبا چلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us