عمران اسمعٰیل نے وعدہ توڑ دیا!

 

دیر آئے، پر شاید درست نہیں آئے۔۔۔

جب بات پوری نہیں کرنے تھی، تو اتنے بڑے بڑے دعوے کیوں کیے تھے؟

لیکن ہم تو یہ سوال بھی اب نہیں کر رہے۔

نہ ہی کسی یو ٹرن کا طعنہ دیں گے۔

بس جاتے جاتے ایک چھوٹی سی خبر دیتے جاتے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے وہ کیا جس کی ان سے توقع تھی۔ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ گورنر ہاوٗس میں نہیں رہیں گے۔ لیکن پندرہ دن پہلے چوری چھپے وہاں جا بسے۔ ابھی وہ پوری طرح وہاں کے مقیم نہیں بنے ہیں، لیکن گورنر ہاوئس میں سرکاری ملازم کے گھر اپنی اہلیہ اور گھر والوں کے ہمراہ پناہ گزیر ہیں۔ انہوں نے کراچی کے مہنگے ترین علاقے دیفینس کو چھوڑ کر، اپنے اے ڈی سی کے گھر جا کر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے پہلے انہوں نے وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کا حصہ بنتے ہوئے گورنر ہاوٗس نہ جانے کا اعلان کیا تھا، اور وہاں تقریبا روز کسی نہ کسی کام کے سلسے میں جاتے تھے۔ لیکن اب انہوں نے وہاں مستقل قیام کا ارادہ بھی کر لیا ہے لیکن چوری چھپے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس خبر کو راض رکھنا چاہتے تھے، اور اب آگے کچھ دنوں میں وہ شاہد مکمل بھی شفٹ ہو جائیں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us