غیر قانونی ذبح خانے، پولیس کی پشت پناہی

پولیس اہلکار حفیظ کی پشت پناہی میں چلنے والے ذبح خانوں کے خلاف ایکشن لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی نے غیر قانونی مذبحہ خانوں کی پشت پناہی کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل اور اس کی تنزلی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

 

سعود آباد تھانے کی حدود میں واقع شیشہ گلی کے کارنر پر علیم الدین نامی شخص کے غیر قانونی ذبحہ خانہ اس کے علاوہ کھوکھر اپار چار نمبر نصیر ماما کا ذبحہ خانہ بھی پولیس کی سرپرستی میں قائم ہونے کی رپورٹ سامنے آئی۔

جس پرایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سعودآباد کے نام پر مبینہ بھتہ وصولی کرنے والے پولیس اہلکارحفیظ کی معطلی و تنزلی کردی ہےاور غیر قانونی ذبحہ خانوں کی پشت پناہی کا کھوج لگانے کے لئے ڈی ایس پی لانڈھی کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق واقعے پر ایڈیشنل ایس ایچ او کھوکھراپار سبحان چنہ سے بھی اظہار وجوہات طلب کی ہیں اس کے علاوہ ڈی ایس پی سعود آباد سے بھی پولیس اہلکار حفیظ کے ملوث ہونے کی وجوہات طلب کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us