آئس کا نشہ،تعلیمی اداروں میں

سی ٹی ڈی پولیس نے حب ریور روڈ آئس کے ڈیلر طلحہ آصف کو گرفتار کر کے آئس سمیت دیگر منشیات برآمد کرلی،انچارچ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم شہر میں ڈانس پارٹیوں اور تعلیمی اداروں میں آئس فراہم کرتا رہا ہے ملزم نے زیادہ تر بہادر آباد اور فیروزآباد میں آئس کی فراہمی کی ملزم کا کوئٹہ میں آئس خریدنےکے سلسلے میں مختلف نیٹ ورک سے رابطے ہیں ملزم حب کے راستے کراچی میں آتے تھے

منشیات فروشوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری ہے، منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونےوالی 13 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث 5 خواتین سمیت 40 ملزمان گرفتار کئے گئے،

برآمد ہونے والی منشیات میں 864کلوگرام بھنگ، 2.79 گرام میتھ ایمفیٹامائن،50 گرام کوکین6.4 کلو گرام ممنوع کیمیائی مواد شامل ہیں،برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت3 ارب 75 کروڑ روپے ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us