کھانے میں بال کیوں آیا؟

صبح ناشتہ بنایا۔ آفس جانے سے پہلے شوہر کے سامنے پیش کیا۔ پھر شوہر نے اچانک مارنا شروع کردیا۔ قصور صرف اتنا تھا کہ ناشتے میں سے بال نکل آیا۔  مارنے پیٹنے کے بعد بھی دل نہ بھرا تو سر کے بال ہی کاٹ دیے۔

یہ واقعہ بنگلہ دیش میں پیش آیا۔  35 سالہ ببلو مونڈال نے ناشتے میں سے بال نکلنے پر اپنی 23 سالہ بیوی کو پہلے مارا پیٹا اور اسکے بعد اسکا سر بھی مونڈھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے شوہر کو حراست میں لی لیا ہے۔ جبکہ بنگلہ دیش کے قانون کے تحت اس مجرم کو بیوی کے ساتھ زبردستی ، غیر انسانی سلوک اور مار پیٹ کرنے پر 14 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ شوہر نے پولیس کو اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ کھانے میں بیوی کا بال نکلا تھا جس پر غصے میں آکر اس گنجا کیا۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us