سعودی عرب کو پاکستانی ڈاکٹرز قبول نہیں

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز کی ماسٹر آف سرجری اور ڈاکٹر آف میڈیسن کی ڈگری کو ماننے سے انکار کردیا۔

رپوٹ کے مطابق گزشتہ 15 سال سے اپنی خدمات انجام دینے والے ایم ڈی اور ایم ایس کی ڈگری کے حامل ڈاکٹرز کی ڈگریوں کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔ اس سے پہلے کبھی سعودی حکومت کو پاکستانی ڈاکٹرز کی ڈگریوں پر کوئی اعتراض نہ ہوا لیکن اب اچانک ہی سعودی کمیشن فار ہیلتھ اسپیشلیٹیز کی جانب سے ایم ڈی اور ایم ایس کی ڈگری کے حامل سیکڑوں پاکستانی ڈاکٹروں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

سعودی کمیشن فور ہیلتھ اسپیشلٹیز (ایس سی ایف ایچ) کی جانب سے جاری کردہ برطرفی سے متعلق خط میں لکھا گیا کہ ‘آپ کی پروفیشنل کوالیفکیشن کی درخواست مسترد کردی گئی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی پاکستان سے حاصل کردہ ماسٹر ڈگری ایس سی ایف ایچ ایس کے قواعد کے مطابق قابل قبول نہیں ہے۔ جبکہ سعودی عرب کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی اس ہی طرح کے اقدامات اٹھائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us