ہائی روف میں آگ کی وجہ بنی شارٹ سرکٹ!

نیو کراچی میں ہائی رؤف گاڑی میں آگ لگ گئ،،9 افراد جھلس کر جان بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ جان بحق افرا میں دو چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ یہ تمام افراد ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ بی ڈی ایس نے جائے حادثہ پر تباہ شدہ گاڑی کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، ہائی روف کا کاربوریٹر اور ڈیش بورڈ کے تمام تار جل چکے ہیں، شارٹ سرکٹ کے بعد پیٹرول کی وجہ سے گاڑی میں آگ پھیلی، جب کہ ہائی روف میں نصب سی این جی سلنڈر محفوظ ہے۔ چلتی ہائی روف میں آگ لگی تو بے قابو ہو کر رکشے سے ٹکرا گئی، جس سے رکشے میں بھی آگ لگی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us