کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار توجہ کا مرکز بن گیا

ٹریفک پولیس کا ذکر آئے تو تصور میں گٹکا یا پان چباتے موٹے پیٹ والے ٹریفک پولیس آفیسرز آجاتے ہیں۔ مگر حال ہی میں ایک خوبصورت اور پرکشش پولیس آفیسر عوام کی نگاہوں کا مرکز بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک شہری کی جانب سے نوجوان ٹریفک پولیس آفیسر کی تصاویر شائع کرنے کے بعد کچھ اسطرح وائرل ہوئیں کہ وہ کچھ ہی دیر میں وائرل سینسیشن بن گئے ہیں۔

وقارعلی سنجوانی نامی یہ ٹریفک پولیس اہلکار اس سے پہلے 2018 میں بھی خبروں کی زینت بنے تھے لیکن جب انکے مشہور ہونے کی وجہ انکی خوبصورتی نہیں بلکہ انکی رحم دلی بنی تھی۔ شاہراہِ فیصل پر ڈیوٹی کے دوران بلی کی زندگی بچانے پر انھیں آئی جی پولیس سے ایک لاکھ روپے نقد انعام اور سی سی ون سند دی گئی تھی۔

وقارعلی سنجوانی کا کہنا ہے کہ انہیں ماڈلنگ کاشوق ہے مگروہ ایک ٹریفک پولیس آفیسر کی حیثیت سے کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں اپنے پیشے سے پیارہے جبکہ وقار علی آج کل گلستان جوہر سگنل پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us