کراچی گرین لائن منصوبہ کرپشن کا شکار!

کراچی گرین لائن میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اس منصوبے کی نئی افتتاحی تاریخ دے دی گئی ہے۔گورنر سندھ نے فروری میں افتتاح کی تاریخ دے دی ہے۔ تاہم ابھی تک بسوں کی منظوری کے حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان کوئی بھی معاہدہ ابھی تک نہیں ہوا ہے یہ منصوبہ جنوری 2016 میں اس کا آغاز کیا گیا جس کی لاگت 16 ارب روپے مختص کی گئی یہ منصوبہ 2017 میں مکمل ہونا تھا لیکن بدقسمتی کے ساتھ تاخیری حربے استعمال کر کے 16 ارب کے پروجیکٹ کو 27 ارب روپے کی لاگت تک پہنچا دیا گیا ہے کبھی کسی بس اسٹیشن پر کام شروع کردیا جاتا ہے تو کبھی ٹھیک سڑک کو توڑ دیا جاتا ہے یہ سب طریقے تاخیر اور کرپشن کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ منصوبے کی لاگت بڑھائی جاسکے  لیکن ابھی تک نہیں معلوم کہ اس منصوبے کو کب مکمل ہونا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us