اسٹیل ملز کے ملازمین کو بیٹھ کر کھانے عادت پڑگئی ہے، چیف جسٹس گلزار احمد

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد اسٹیل ملز کے ملازمین پر برہم ہوگئے۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ پاکستان اسٹیل بہت مسائل پیدا کر رہی ہے۔ لگتا ہےملک کا سارا بجٹ اسی میں چلا جائےگا۔ حکومت پاکستان اسٹیل کے تمام ملازمین کوفارغ کرے اور سیکریٹری صنعت و پیداوار معاملے کو فوری طور پر جائزہ لیں۔ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو نوکری پرکیوں رکھا ہوا ہے۔ اگر حکومت اسے چلانا چاہتی ہے تو نئے لوگ بھرتی کرے۔ موجودہ ملازمین کو بیٹھ کر کھانے کی عادت پڑگئی ہے۔

پاکستان اسٹیل 2015 سے بند پڑی ہے، اس کی بندش کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں اور مراعات مل رہی ہیں، پاکستان اسٹیل کا سالانہ اربوں روپےکا بوجھ حکومت پرپڑرہا ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ملازم زرداد عباسی پروموشن کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اسٹیل ملز سے متعلق یہ ریمارکس دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us