گورنمنٹ کالج میں بھتہ وصولی

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج 11 ایف نیو کراچی کے گھوسٹ ملازمین کالج کی پرنسپل کو بھتہ دیتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق من مانی قیمتوں پرداخلہ فارم یونیفارم بیچنے کے ساتھ ساتھ وہ ملازمین جو کالج میں غیر حاضر رہتے ہیں اور کچھ ملازمین ایسے بھی ہیں جو ملازمت کے دوران ایک دن بھی کالج نہیں آئے وہ سب کالج پرنسپل رخسانہ ریاض مگسی کو بھتہ دیتے ہیں۔

کالج میں 20 روپے کا فارم 300 روپے میں فروخت کیے جارہا ہے کمیشن کی رقم پرنسپل کو پہنچائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کالج میں 2 کینٹین بھی ہیں۔ جن میں ایک کینٹین کالج کے اندر خاتون چلارہی ہیں جن سے 5 ہزار روپے ماہانہ لیے جارہے ہیں اور ریکارڈ میں 1 ہزار روپے ماہانہ ظاہر کیے جاتے ہیں جبکہ دوسری کینٹین کالج کے گیٹ کے سامنے ہے۔ جن سے 5 سال کا معاہدہ کیا گیا ہے اور ان سے 10 ہزار روپے ماہانہ کرایہ لیا جارہا ہے اور ریکارڈ میں 2 ہزار روپے ماہانہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون پرنسپل اس سے پہلے گورنمنٹ گرلز کالج قائد ملت کی پرنسپل تھیں اور انکے کیخلاف شکایات بھی سامنے آئی تھیں۔ اس کے علاوہ رخسانہ مگسی کا تعلق سعود آباد کالج کی پرنسپل نسرین نگہت سے بھی ہے جو طالبات سے یونفارم اور داخلہ فارم میں کمیشن لیتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us