گوگل، ایپل، فیس بک اور ایمیزون کو بھی اب ٹیکس دینا ہوگا

فرانس نے گوگل، ایپل، فیس بک اور ایمیزون پر گافا ٹیکس عائد کردیا۔ امریکا نے فرانسیسی فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کمپنیوں کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق فرانس میں جمعرات کو پاس ہونے والے اس نئے قانون کا مقصد انٹرنیٹ پر مقبول ہونیوالی ان کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنا ہے جو ان ممالک کو کچھ نہیں دیتیں جہاں سے ان کو بڑا منافع ملتا ہے۔ نئے قانون کا نام ’گافا ٹیکس‘ ہے، انگریزی کے حروف کے مطابق اس کا مطلب گوگل، ایپل، فیس بک اور ایمیزون ہے، اس قانون کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو فرانسیسی صارفین سے حاصل اپنی آمدنی پر 3 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ امریکی حکومت کے نمائندہ تجارت روبرٹ لائٹائزر نے ایک بیان میں فرانسیسی قانون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل خدمات پر ٹیکس سے امریکی کمپنیوں کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فرانس کے وزیر معیشت برونو لو میغ نے امریکا کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسے مسائل دھمکیوں سے نہیں حل ہوتے۔ گوگل نے اس طرح کا ٹیکس عائد کرنے کے اقدام کو سراہا ہے کیونکہ اس سے امریکا کی سلیکون ویلی کی بڑی کمپنیوں کو دوسرے ممالک میں تو زیادہ ٹیکس دینا ہوگا لیکن امریکا میں اس کی شرح کم ہوگی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us