لکی ون مال کے قریب آتشزدگی

لکی ون مال کے قریب واقع تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس پرایمرجنسی کا نافذ کردی۔

سخی حسن اور نیپا ہائیڈرنٹس سے متعدد ٹینکروں کے ذریعے سیکڑوں گیلن پانی آتشزدگی کے مقام پر پہنچایا جارہا ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کی بھرپور مدد فراہم کی جا رہی ہے، آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us