جامعہ شاہ عبدالطیف کی طالبہ کے اغوا میں کس کی گاڑی استعمال؟

خیر پور: جامعہ شاہ عبدالطیف کے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز مقصود ضیا کی گاڑی میں اغوا کی جانے والی فائنل ائیر کی طالبہ نیم بیہوش حالت میں بازیاب کرالی گئی۔

کشف آرائیں پبلک ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے فائنل ائیر میں زیر تعلیم ہے جنہیں مقصود ضیا کی گاڑی میں اغوا کرکے یونیورسٹی سے لے جایا جارہا تھا۔  لڑکی کے شور مچانے پر یونیورسٹی کے مین گیٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے روک لیا۔ اسی دوران سیکڑوں طلبہ و طالبات گاڑی کے ارد گرد جمع ہوگئے۔ اغوا کار لڑکی کو نیم بے ہوش حالت میں گاڑی سمیت چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو تحویل میں لے کر لڑکی کو باہر نکال کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔ یونیورسٹی کی حدود میں طالبہ کی بے ہوشی کی حالت میں گاڑی سے ملنے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے چپ سادھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us