ایف بی آر افسران کرپشن میں ملوث

احتساب عدالت نے مدراس کو آپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں کی کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر نیب کی جانب سے دائر ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔

سیلز ٹیکس ریفنڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں جرم ثابت ہونے پر ایف بی آر کے 2 افسران سمیت 4 مجرموں کو قید و جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔ عدالت نے مجرم ایف بی آر ان لینڈ ریونیو افسر شاہد شمیم کو 5 سال قید اور 17 لاکھ  14 ہزار روپے جرمانہ ، مجرم ایف بی آر ان لینڈ ریونیو افسر شمیم اختر کو 5 سال قید  11 لاکھ 14 ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے دیگر 2 مجرموں محمد صابر اور محمد شاہد اقبال کو 10 10 سال قید اور ایک کروڑ 97 لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us