دو بچوں کے باپ نے خودکشی کر لی

سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار کے ٹائون چمبڑ میں دو بچوں کے باپ نے خود کو پندھا لگا کر خودکشی کرلی۔ اس کی عمر صرف ٣٢ سال تھی۔ ذرائع کے مطابق جب اس جوان باپ نے خودکشی کی تو اس وقت گھر میں کوئی نہیں تھا۔ اطلاح ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ لاش کو دیکھتے ہی گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

سندھ میں اخبارات میں رپورٹ ہونے والے خبروں کے مطابق خودکشی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں خودکشی کے واقعات کا کوئی ڈیٹابیس موجود نہیں۔ گورنمنٹ کی جانب سے خودکشی کے واقعات کا کوئی ریکارڈ نہیں بنایا جا رہا۔ اخبارات میں رپورٹ ہونے والے خبروں کے مطابق پاکستان میں خواتین سے زیادہ مرد حضرات خودکشی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us