معذور بچی باپ کے ہاتھوں قتل

سنگدل باپ نے ٹانگوں سے معذور اور گونگی بہری اپنی 5 سالہ بیٹی کو شجاع آباد نہر میں پھینک دیا۔

پولیس تھانہ بستی ملوک کو شجاع آباد کے رہائشی محمد ریاض کی 5 سالہ بیٹی علیزہ کی نہر سے لاش ملی۔ علیزہ پیدائشی طور پر گونگی بہری اور چلنے سے قاصر تھی۔

مختلف معذوریوں سے دوچار علیزہ کو اسکا باپ موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا اور شجاع آباد کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ بچی نہر میں ڈوبنے سے جانبحق ہوگئی۔ ملزم باپ کا کہنا ہے کہ وہ اسکا علاج کروا کر تنگ آچکا تھا اس لئے اس سے جان چھڑانے کیلئے نہر میں پھینک آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us