فخرزمان انسٹاگرام سے غائب

 

او ڈی آئی میں ڈبل سینچری بنانے والے پاکستانی بلے باز فخر زمان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

سوشل میڈیا کی ترقی کے بعد شوبز کے ستاروں کے ساتھ ساتھ اب کرکٹرز کی بھی فین فالونگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس کے چلتے تمام کرکٹرز فیلڈ میں اور کھیل میں ایکٹو رہنے کے ساتھ اب سوشل میڈیا پر بھی ایکٹو نظر آتے ہیں۔

اگست کے مہینہ میں کرکٹ اور کرکٹرز سرخیوں کی زینت بنے رہے۔ کبھی امام الحق کا اسکینڈل سامنے آگیا تو کبھی عماد وسیم اور حسن علی کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ کبھی ٹیم کوچ کی تقرری کا معاملہ سامنے آیا تو کبھی کبتان کی تبدیلی کا۔

اور اب ستمبر شروع ہوتے ہی ہر طرف فخر زمان چھا گئے ہیں۔ پہلے انکی انجری کی خبر سامنے آئے اور اب معاملہ ہے انکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا۔

اتوار کے روز شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کو انفارم کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگ ٖٖفخر زمان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کے معاملے میں دلچسپی لیں گے، اگر کوئی فخر زمان کا اکاؤنٹ ریکور کرنے میں مدد کرسکے تو اسکا بہت بہت شکریہ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us