فیس بک کی دوستی کا خوبصورت انجام

آئے دن فیس بک پر دوستی، محبت اور پھر شادی کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ اسکے ہمارے معاشرے پر اچھےاثرات مرتب ہوں گے یا برے ، اس کے حوالے سے معاشرے میں ملی جلی رائے پا ئے جاتی ہے۔ حال ہی میں تحصیل عارف والا کے نواحی گاؤں 59 ای بی کا رہائشی نوجوان عامر سہیل ایک انڈونیشین لڑکی کو دل دے بیٹھا۔ انڈونیشین دوشیزہ یوی فیری لینڈیری سے فیس بک پر دوستی ہوئی۔ جو بعد میں محبت میں تبدیل ہوگئی۔ پھر ان دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔

انڈونیشین خاتون نے پاکپتن کے رہائشی سے شادی کرکے پاکستان منتقل ہوگئی ہیں۔ نوبیاہتا جوڑے کے مطابق شادی کے بعد مقامی پولیس انہیں تنگ کر رہی ہے۔ جس پر اس جوڑے نے ایڈیشنل سیشن کورٹ اسرارزادہ میں ایک درخواست دائر کردی ہے۔ جبکہ مقامی عدالت نے نوبیاہتا جوڑے کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے پالیس کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے اور ڈی ایس پی سے رپوٹ بھی طلب کرلی ہے۔   

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us