قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی شرائط


    صفیہ شکیل

    عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے اجازت نامہ ہونا ضروری، اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے 3 شرائط لازمی قراردے دی گئیں ہیں۔

    گذشتہ روز کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں افسران کو این اوسیز کے حوالے سے قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی اور محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائن کے مطابق اپنے اپنے اضلاع میں قربانی کی کھالوں کے کیمپس لگانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

    :شرائط یہ ہیں

    کھالیں جمع کرنے کیلئے گزشتہ سال کی آڈٹ رپورٹ جمع کراناہوگی۔

    .ادارے کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ  پچھلے سال کا اجازت نامہ بھی دکھانا لازمی ہوگا

    کھالیں جمع کرنے کیلئے درخواستیں 20جولائی تک کمشنر کراچی کے دفتر میں جمع کرانا ہوگی۔

    کمشنر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ تمام این او سیز ضلعی ڈپٹی کمشنرز جاری کریں گے، جعلی این او سیز کے خلاف بھرپورقانونی کارروائی کی جائیں گی جبکہ کھالیں جمع کرنے کی درخواست عید سے 3 دن پہلے منظور کی جائیں گی۔

    جواب چھوڑیں

    Your email address will not be published.

    WhatsApp WhatsApp us