سفارتخانوں میں شراب اسمگلنگ کا انکشاف

 

کراچی: مختلف ممالک کے سفارت خانوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء درآمد کرنے کی آڑ میں بھاری پیمانے پر شراب اسمگل کرنے کے ایک بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔

ملزمان سفارتی عملے کے ساتھ مل کر جعلی کاغذات استعمال کرتے ہیں۔ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس کراچی نے 5 ستمبر کو ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن اسلام آباد کو لکھے گئے ایک خط میں بتایا ہے کہ عرب ملک شام کے سفارت خانے کے لیے منگوائے گئے ایک کنسائمنٹ سے 2ہزار 268 بوتلیں اعلیٰ معیار کی برانڈڈ وسکی برآمد ہوئی ہے۔دوسری جانب سفارت خانے کے عملے نے اس کنسائمنٹ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

 ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس کراچی عرفان جاوید کے مطابق چند ماہ قبل کسٹمز اپریزمنٹ کراچی ویسٹ سے کلیئر ہونے والے کچھ کنسائمنٹ کو روکا گیا تھا، یہ کنسائمنٹ انڈونیشا، شام، لبنان اور الجیریا کے نام پر لی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us