ملیر میں خواتین اسمگلر

لڑکیوں کو گھر سے نکلنے سے پہلے یہی تربیت دی جاتی ہے کسی غیر مرد سے بات نہیں کرنی۔ برے لوگوں سے بچ کر رہنا ہے۔ ان میں خواتین کا کبھی ذکر نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ خیال عام سمجھا جاتا ہے کہ خواتین آپکو نقصان نہیں پہنچاسکتیں۔ کیونکہ وہ بھی آپ ہی کی طرح ایک عورت جو ہیں۔ مگر اب ماں باپ کو بچوں اور بچیوں کی تربیت میں یہ بات بھی شامل کرنی ہوگی کہ مرد اور خواتین دونوں سے بچ کر دھیان سے باہر جانا۔ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اغواکاروں کے گروہ میں اورمنشیات فروشوں میں ایک بہت بڑی تعداد خواتین کی بھی شامل ہوگئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:متحدہ کے کارکنان کو کے الیکٹرک کا سہارا

حال ہی میں ملیر سٹی کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی گئی۔ جس میں 135 سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا اور اس دوران 2 منشیات فروش خواتین بھی پکڑی گئیں اور انکے  قبضے سےبھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ جبکہ پولیس کی رپوٹ کے مطابق گرفتار خواتین عادی مجرم ہیں اور وہ درجنوں مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہیں۔  سرچ آپریشن میں 5 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us