ویکسین نہیں تو کتے مار دو

خیبر پختونخواہ کے علاقے صوابی میں اوارہ کتوں کے خلاف مہم شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق علاقے میں اوارہ کتے بڑھ گئے تھے جس کی وجہ سے وہاں کے رہائشیوں کو خطرہ لاحق تھا۔ ضلع انتظامیہ نے عوام کی جانوں کو محفوظ کرنے کے لئے یہ مہم شروع کی۔ یہ مہم اتوار کے روز شروع کی گئی۔

ضلع انتظامیہ کی مطابق ان کو شہریوں کی جانب سے شکایت موصول ہوئیں جس پر انہوں نے یہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ گوشت کے دکانوں کے باہر بھی اوارہ کتے بڑھ گئے تھے۔ ضلع کی تمام تر تحسیلیں اس پر مہم پر کام کر رہی ہیں۔ ملک میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کے سبب عوام میں خوف ہراس پھیک گیا ہے۔

کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کے سبب ملک میں کئی لوگ اس وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھے میں۔ اس وقت ملک میں نہ سرکاری اسپتالوں میں ویکسین ہے اور نہ ہی پرائیوٹ ہسپتالوں میں۔ ویکسین نہ ملنے کے سبب مریض تڑپ تڑپ کر مر جاتے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب میں اوارہ کتوں کو مارنا بھی منع ہے۔

انتطامیہ کے مطابق اب تک ضلع بھر میں ١٨٣ کتوں کو مار دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس مہم کو مانیٹر کیا رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مرے ہوئے کتوں کو دور دراز علاققں میں پھیکوایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us