ڈاکٹرز پر قتل کا الزام، میرپور ماتھیلو

میرپور ماتھیلو میں ایک عورت کا ڈلیوری کے دوران انتقال ہوگیا۔ عورت کے گھر والوں نے واقعے کا ذمہ دار ہسپتال کے ڈاکٹرز کو قرار دیا۔ انہوں نے وفات پانے والی خاتون کی لازش کو میرپور ماتھیلو تھانے کے باہر رکھ کر احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت سے عورت کی وفات ہوئی ہے۔

پولیس نے خاتون کے گھر والوں کو اس کا پوسٹ مارٹم کرانے کا مشورہ دیا اور پھر مدد کی امید دلائی۔ جس کے بعد عورت کے گھر والوں نے احتجاج ختم کیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال روانہ ہوئے۔ پوسٹ مارٹم کی رپوٹ کے بعد ہی اس پر کاروائی کی جائے گی۔

اس طرح کے واقعات اندرونے سندھ میں عام ہیں۔ سہولتیں نہ ہونے کے باعث اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور اکثر ڈاکٹرز کی لاپروائی جانوں کے نقصان کا سبب بنتی ہے۔ مگر اس طرح کے کیسز کے باوجود وہاں کے ہسپتال بدترین صورتحال کا شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us