بچوں کی نازینا ویڈیوز، ڈارک ویب کا گینگ لیڈر پکڑا گیا

راولپنڈی پولیس نے بچوں کی نا زیبا ویڈیوز بنانے والے گینگ کے سربراہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس سربراہ فیصل رانا نے بچوں سے زیادتی کرنے اور ان کی لائیو ویڈیو چلانے والے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گینگ لیڈر کی گرفتاری کی تصدیق کی۔تفصیلات کے مطابق، ملزم نے راولپنڈی میں قہوہ بیچنے والے محنت کش کے بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی ویڈیو بنائی جب کہ ملزم پاکستان میں 30 بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرچکا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم سہیل ایاز بچوں سے بدفعلی کے جرم میں برطانیہ میں قید کاٹ چکا ہے اور اس کو اسی جرم میں وہاں سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا جب کہ ملزم اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں عدالتی ٹرائل بھگت چکا ہے اور اسے اٹلی سے بھی اسی جرم میں ڈی پورٹ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہنا کہ کہ ملزم نے وہاں ایک بچوں کے تحفظ فراہم کرنے والے ادارے میں کام کیا اور وہاں پر بچیوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ شروع کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us