100 روپے میں گائے سروس

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عیدالاضحی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔ بچے، نوجوان اور بڑوں کی دلچسپی کا مرکز قربانی کے جانور ہیں۔ ان کے کھانے پینے اور صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قائم کار سروس سینٹر پر’ گائے سروس 100 روپے‘ کا بینر لگا دیا گیا جہاں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد قربانی کے لیے لائے گئے بیل، گائے، بکرے اور دنبے پریشر والے پانی سے صاف کروا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد مویشی منڈی کی ابتر صورتحال کے باعث فروخت کے لیے لائے گئے قربانی کے جانور کیچڑ میں بیٹھنے اور کھڑے رہنے کی وجہ سے گندے دکھائی دے رہے ہیں، لہذا قربانی کے جانوروں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے انہوں نے گائے سروس اسٹیشن کا رُخ کیا ہے

انہوں نے کہا کہ منڈی سے لانے کے بعد قربانی کے جانوروں کو یہاں لاکر صاف ستھرا کیا جاتا ہے تاکہ ان کا جانور کیچڑ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us