میونسیپل آفس میں کرپشن، خیرپور

خیرپور میونسپل کمیٹی آفس میں کرپشن جاری ہے۔ میونسیپل آفس میں ہونے والے کرپشن کی شکایات خیرپور کے اینٹی کرپشن آفس میں بھی درج کی گئی ہیں۔ خیرپور کمیٹی کے چیرمین سید امجد شاہ اکثر آفس سے غیر حاضر ہوتے ہیں۔ چیرمین صاحب آفس میں صرف ایک دو دن تشریف لاتے ہیں۔ ان کے اس رویے کی پیروی کرتے ہوئے وہاں کے سی ایم او صاحب بھی اکثر غیر حاضر رہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیرمین صاحب پاکستان پیپلرز پارٹی کی ایم این اے نفیصہ شاہ اور سابق وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ کے رشتے دار ہیں۔ خیرپور میونسپل کمیٹی آفس کے اندر ہونے والی اندھادھند کرپشن اور فیوریٹیزم کی خبریں نہ صرف ڈی۔سی۔ اور ای۔ڈی۔سیز صاحبان جانتے ہیں بلکہ اینٹی کرپشن آفس میں بھی تحقیقات چل رہی ہیں۔ لیکن میونسپل آفس اور پورے ضلعے کا نظام جُوں کا تُوں پڑا ہے۔

عوام کی درخواستوں اور شکایتوں کے باوجود ان کی بات پر کوئی توجہ دینے والا نہیں۔ خیرپور کے شہری میونسیپل کمیٹی کے غیر منظم اور غیر ذمہ درانہ رویے سے عاجر آچکے ہیں۔ عوام انصاف کی طلبگار ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us