ایک پولیس والا ٹی وی پر کیوں آتا ہے؟

اطلاعت یہ ملی ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے سندھ پولیس کے سربراہ کو بغیر کسی لگی لپٹی کے سنا دی ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں ان کو کہا گیا کہ آپ کو ٹی وی پر آنے کا بہت شوق ہے۔ جب دیکھیں آپ ویڈیو بناتے رہتے ہیں۔

یہ بات کافی دنوں سے کہی جارہی تھی کہ سندھ حکومت اور پولیس کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ اور دونوں الگ الگ احکمات دیتے ہیں۔ جس پر وزیر اعلی کے ساتھ ساتھ کئی وزراء بھی خوش نہیں ہیں۔ اس کا‌ثبوت گزشتہ اجلاس کے دوران بھی ملا جہاں وزراء اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ  پولیس کے سربراہ پر برس پڑے۔

بات شروع کی گئی کہ کراچی اور سندھ میں گٹکے اور ماوے پر پولیس کیوں ناکام ہوئی۔ اور بڑھتے بڑھتے آئس نشے تک آگئی۔ وزراء نے آئی جی سندھ پر سخت تنقید کی۔ اور یہ کہا گیا کہ اپنا کام کرنے کی بجائے ہر وقت ٹی وی پر موجود رہتے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ یہ بات تشویشناک ہے کہ شہر میں آئس اتنی تعداد میں آئی ہے۔ آئس اور دیگر نشے کی اشیا اور اس کاروبار میں ملوث لوگوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

لیکن آصل خبر یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے کئی وزراء دیگر باتوں پر ناراض ہیں۔ ان کا شکوہ ہے کہ پولیس ان کی بات نہیں سنتی۔ اور اگر وہ کچھ کہتے ہیں تو انہیں ٹال دیا جاتا ہے۔ بات تو نشے سے شروع کی گئی لیکن اصل مسئلہ طاقت کے استعمال کا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us