نالیاں اب خود صاف کریں

سندھ کے حکمرانوں کو تو غیرت نہ آئی۔ سندھ کی عوام خود نالیاں صاف کرنے نکل پڑی۔ سندھ کے دیگر علاقوں کی طرح خیرپور میں بھی ابلتے ہوئے گٹر اور نالیوں کا شدید مسئلہ ہے۔ یہ خیرپور کے ایک محلے کی وڈیو ہے۔ اس محلے کے رہنے والے گندگی اور ابلتے ہوئی نالیوں سے تنگ آکر خود صفائی کرنے نکل پڑے۔ اس علاقے میں ایک طویل عرصے سے کوئی جمعدار نہیں آرہا۔ یہ مناطر خواتین کی امام بارگاہ کے باہر کے ہیں۔

موجودہ سندھ حکومت کے نطام کو نطر میں رکھتے ہوئے عوام کے پاس صرف یہی راستہ باقی رہ گیا ہے کہ وہ اپنی مدد اپنے علاقوں کو صاف رکھیں۔ صوبائے سندھ میں ہر ادارہ، بڑے سے لے کر چھوٹا کرپشن کی گرفت میں ہے۔ فنڈز دئے جاتے ہیں مگر ان کو کھایا جاتا ہے۔ وہ ترقی پر نہیں لگائے جاتے بلکہ اپنے بینک کے خزانوں میں ڈال دئے جاتے ہیں۔ جب میونسیپل کے پاس عوام اپنے مسئلے لے کر جاتی ہے تو ان کو کہا جاتا ہے فنڈز نہیں ہیں۔ تو وہ پیسہ جو ڈرینیج سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے لیا جاتا ہے وہ کہاں جاتا ہے؟ سندھ کا بڑے سے لیکر ہر چھوٹا علاقہ انہی مسائل دے دو چار ہے۔ کراچی سے لے کر شکارپور تک ہر طرف گندگی اور غلاظت ہے۔ پھر بھی بلاول صحاب کہتے ہیں سندھ ترقی کر رہا ہے۔ کیا ایسے ہوتی ہے ترقی؟ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us