حفاظت کرنے والے بھائیوں کی دردنگی

گجرات میں ایک خاتون کو 10 سال تک اس کے سگے بھائیوں نے قیدی بنا کر رکھا۔ بھائیوں نے جائیداد کی لالچ میں بہن کو ایک کمرے میں بند کرکے رکھا۔

مقید عورت کی عمر 42 سال ہے۔ پولیس نے اطلاح ملنے پر گھر پر چھاپہ مارا اور عورت کو آزاد کرایا۔ عورت کو علاج کے لئے لاہور کے مینٹل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ بھیج دیا گیا۔

پولیس نے تین لوگوں کو حراست میں لے لیا جس میں خاتوں کے دو بھائی اور کزن شامل ہیں۔ پولیس کو اس بات کی اطلاح وہاں کے ایک رہائشی نے دی۔ رہائشی کے مطابق، عورت کی چیخیں ہمیں رات کو سونے نہیں دیتیں تھیں۔

جب پولیس گھر پر چھاپہ مارنے گئی تو اس گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔ وہاں پر علاقہ مکین بھی جمع ہو گئے ۔ اتنے میں خاتوں کا بھائی اور کزن وہاں پہنچے اور پولیس کو دھمکانے لگے۔

پڑوسیوں نے دو آدمیوں کو عورت کا بھائی اور کزن بتایا۔ پولیس نے عورت کے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us