پولیس سے پنگا مہنگا پڑ گیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کالے شیشوں کے خلاف مہم کے دوران مہنگی اووڈی کار سے مہنگی شراب نکل آئی۔ ذرائع کے مطابق جب گاڑی کو روکا گیا تو اس میں موجود نوجوان ٹریفک پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے پر اتر آیا اور کافی بد تمیزی بھی کی۔ نوجوان نے وہاں سے فرار ہونے کی بھرپور کوشش کی مگر ناکام رہا۔ 

نوجوان کی حرکتوں پر موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو شک ہوا، اورانہوں نے گاڑی کی تلاشی لینے کا فیصلہ کیا، جس پر نوجوان بھڑک اٹھا اوردھمکیاں دینے پر اتر آیا، بعد میں اس نے کوشش کی کہ چالان بھر کر فوراً نکل جائے۔

نوجوان کی گبراہٹ اور مشکوک حرکتوں سے  پولیس کا شک یقین میں بدل گیااور جب گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے مہنگی شراب کی بوتلیں ملیں۔  ملزم نے گاڑی میں شراب کی موجودگی کا جواز دیتے ہوئے کہا کہ وہ بنکاک سے کراچی پہنچاتھا اس لیے اس کے پاس یہ بوتلیں موجود تھیں 

 شراب ملنے پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور اس کو کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ پر جرمانہ بھی بھرنا پڑے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us