370 کی فلم

کوئی بڑا موقع یا حادثہ ہوجائے۔ لوگ ہر صورت میں اپنا فائدہ لینے کے لیے دوڑ لگاتے ہیں۔ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ موبائل، ٹی وی، اخبار سب بند ہیں۔ایسے میں بھارتی فلم ساز اس دوڑ میں لگے ہوئے ہیںکہ کون جلد سے جلد 370 کے ٹائٹل کو رجسٹرڈ کروانے میں کامیاب ہوجا ئیگا۔ ایسے میں وہ تمام فنکار جو مودی حکومت کے چمچے ہیں تعریفیں کر رہے ہیں کہ ایسی فلم ضرور بننی چاہیے۔ جس میں مودی کو ہیرو اور کشمیریوں کو غدار کہا جائے۔ فلم ساز یہ سوچ رہے ہیں کہ اس ٹائٹل پر بننے والی فلم ہاتھوں ہاتھوں فروخت ہوگی۔ خون اور حق کو بھی بیچا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us