نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا ایک اور گینگ گرفتار!

راولپنڈی پولیس کی ٹیرر گینگز کے خلاف کاروائی، پولیس نے ہوائی فائرنگ کر کے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے گینگ کے سرغنہ اشفاق کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے پاس سے اسلحہ برآمد۔ ملزم فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش اور سوشل میڈیا پر تشہیر کے ذریعے خوف و ہراس پھیلاتا تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جار ہے، نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کا معاملہ نیا نہیں، لیکن آئے دن اتنے گینگز کا سامنے آنا تشویش کی بات ہے کہ لوگوں کے پاس اس قدر فراست ہے کہ وہ دوسروں کو ڈرانے اور دھمکانے کے لیئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، ذہنی اذیت پہنچا سکتے ہیں۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص یا گینگ کو دہشت کی علامت نہیں بننے دیا جاۓ گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us