بلاول بھٹو زرداری کوشو کاز نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بلاول سمیت دیگر رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

 این اے 205 گھوٹکی میں انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر بلاول بھٹو کو شوکاز نوٹس بھیجا گیا۔ سابق صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سمیت جی ڈی اے کے سردار علی گوہر مہر کو بھی شوکاز نوٹس بھیج دیئے گئے۔

پی ٹی آئی کے مرحوم وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کے انتقال کی وجہ سے خالی ہونے والی گھوٹکی کی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں یہ تمام سرگرمیاں جاری تھیں۔ گھوٹکی کے  این اے 205 میں ضمنی انتخابات 18 جولائی کو ہوں گے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us