بینظیر کے نام پر 20 ارب مل گئے

اب تک 6 کھرب روپے سے زیادہ مل چکے ہیں اور گزشتہ روز بینظیر کے نام پر مزید بیس ارب روپے مل گئے۔ اطلاعات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ کے نام پر حکومت کو ایشائی ترقیاتی بینک نے مزید 20 ارب روپے سے زیادہ کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے پہلے اس مد میں 6 کھرب روپے سے زیادہ پیسے مل چکے ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیپلز پارٹی کی وفاتی حکومت نے جاری کیا تھا۔ جسے مسلم لیگ نواز کی حکومت نے جاری رکھا اور اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بھی اسے جاری رکھا ہوا ہے۔ تحریک انصاف نے بہت کوشش کی تھی کی اس کا نام تبدیل ہو جائے لیکن مزاحمت کی وجہ سے اس کا نام تبدیل نہیں کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی ماہانہ بنیاد پر امداد کی جاتی ہے۔ موجودہ حکومت نے اسے اپنے احساس پروگرام میں شامل کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us