میاں بیوی اغواء کار گینگ کس کا؟

پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے نومولود مغوی بچہ بازیاب کرا کر میاں بیوی اغواء کار گینگ کو گرفتارکرلیا۔

راولپنڈی آراے بازار پولیس نے چند یوم قبل سرکاری ہسپتال کی پارکنگ سے اغواء ہونے والا  3 دن کا نومولود بچہ بازیاب کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسماۃ سیدالورا کی مدعیت میں تھانہ آراے بازار میں اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ طیبہ نامی عورت نے بچے کو ڈاکٹر سےچیک کرانے کے بہانے اغواء کیا۔

سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو بچہ بازیاب کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ اے ایس پی کینٹ سرکل کامران حمید کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ آراے بازار آصف سجاد اور اے ایس آئی احمد یار پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نےجدید سائنٹیفک طریقہ سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کیا۔ ملزم کا تعلق ایبٹ آباد جبکہ بیوی کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

بچے کے مل جانے پر لواحقین نے راولپنڈی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی پوٹھوہار کی موجودگی میں بچہ والدین کے حوالے کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

WhatsApp WhatsApp us